سرینگر /مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے موقعہ پر4 دسمبر 2018 بروزمنگلوار کو اُن علاقوں میں مکمل ہڑتال اور الیکشن بائیکاٹ کریں جہاں ووٹ دالے جانے ہیں۔
بیان کے مطابق کل ترہگام، قادری آباد، قاضی آباد، نائید کھئی، رفیع آباد، پٹن، سکھ ناگ، پارنیوا، شادی مرگ، کپرن، حرمین، پمبئی، لارنو، برنگ اور ساگام علاقوں میں پنچا یتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل کومکمل طور مسترد کریں اور اس دن مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔