جموں//سرکار کی طرف سے کلرکوں کی تنخواہوں میں تفاوات دور نہ کئے جانے کے مسئلے کولے کرکلرکوں نے اپنی تین روزہ ہڑتال میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 مئی 2018تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔کلرکوں کی اس کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے مسلسل چھٹے روز بھی بیشتر سرکاری دفاتر میںکام کاج متاثر رہا۔ اس دوران ایسو سی ایشن نے پولیس کی طرف سے ہڑتالی کلرکوں پر کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز کو زور زبردستی دبایا جارہا ہے ۔ مقررین نے دعویٰ کیا کہ جموں کے علاوہ خطہ کے تمام دس اضلاع سے آئے ہوئے کلرکوں نے کام چھوڑ ہڑتال میں حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بابو حسین ملک، روی سنگھ باہو، بھارت بھوشن ، انل مہتہ وغیرہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ان کے مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ہائی کورٹ نے بھی اس سلسلہ میں واضح ہدایات دی ہوئی ہیں لیکن ان کی عمل آوری بھی نہیں کی جا رہی ہے ۔ مقررین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ملازمین کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی کو ترک کر کے ان کے ساتھ مفاہمتی رویہ اپنا ئے اور پانچویں پے کمیشن کے مطابق جونئر اسسٹنٹ کو 4000-6000سینئر اسسٹنٹ کو 4500-7000اور ہیڈ اسسٹنٹ کو 5500-9000 کا گریڈدینے کا حکمنامہ جاری کرے۔ انہوں نے مانگ کی کہ یکم جنوری 1996سے یہ گریڈ دینے کے علاوہ 19فروری2003سے مالی فوائد بھی دئیے جائیں۔ کوارڈی نیشن کمیٹی نے کام چھوڑو ہڑتال کو دی جانے والی حمایت کیلئے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ااپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھنے پرزوردیا۔علاوہ ازیںکلرکوں کی ہڑ تال نے سنگین رخ اختیار کر کے ریاست کے سر کاری دفتروں کے کام کاج کوبر ی طرح سے در ہم بر ہم کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں سر کاری دفتروں کارخ کر نے والے لو گوں کو اپنے مسا ئل کا ازالہ کرا نے میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔ادھر کلرکل ایسو سی ایشن نے دھمکی دی کہ جب تک نہ سر کار ان کے مطا لبات پورا کریگی تب تک وہ اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔کلریکل ایسوسی ایشن کے لیڈران کے مطا بق کلر یکل اسٹاف نے کام چھوڑ ہڑتال 8 مئی 2018تک بڑھادی گئی ہے ۔عام لوگوں کے مطابق کلرکوں کی غیر معینہ ہڑ تال نے جموں کے سر کاری دفتروں کے کام کاج کو بری طرح سے در ہم بر ہم کر کے رکھ دیا ہے اور سر کاری دفتروں میں کو ئی بھی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ دفتروں کا رخ کرنے والے عام لوگ بھی کلرکوں کی ہڑ تال کی وجہ سے اپنے مسا ئل حل کرا نے میں نا کام ثا بت ہو رہے ہیں۔ کلرکوں کی ہڑ تال نے سر کاری اداروں کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔گز شتہ دنوں وزیر خزانہ نے کلرکوں کو یقین دلا یا تھا کہ ان کے جا ئز مطالبات کا ازالہ کرنے کیلئے جلد ہی اقدا مات اٹھا ئے جا ئینگے تا ہم ساتویں پے کمیشن کی اسکیم لا گو ہو نے کے اعلان کے بعد کلر کوں کے مسا ئل حل کر نے کی خاطر کو ئی بھی کاروا ئی عمل میںنہیں لا ئی گئی جس کی وجہ سے کلرکل سٹاپ نے پو ری ریاست میں غیر معینہ عرصے کیلئے ہڑ تال شروع کر دی ۔کلرکل سٹاف کے مطا بق جب تک نہ سر کار ان کے مطا لبات من و عن حل کرنے کیلئے اقدا مات اٹھا ئے گی تب تک وہ ہڑ تال ختم نہیں کریںگے ۔