پونچھ//منڈی پونچھ سڑک رابطہ کو کلانی سے جوڑنے والا کُلانی پل مکمل کرکے بعد آمدورفت کے لئے بحال کر دیاگیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوئی ہے۔ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ خصوصی طور پر شدیدبارشوں اور دریائے منڈی میں تغیانی کے دوران ان کو سفر کرنے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔انھوں نے کہا کہ چکترو میں جو جھولا پل ہے وہ بھی کئی بار دریا برد ہو گیا جس کی وجہ سے ہزاروں کی آبادی کا رابطہ ہی منقطع ہوتا رہا۔ انھوں نے کہا کہ وہ حکومت کی شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام کی سہولت کے لئے اس پل کو تعمیر کروایا۔ادھر بڈھا امرناتھ کی یاترا پر آئے ہو۔لئے جموں کے شردھالوں نے بھی اس پل کی تعریف کرتے ۔ہوئے کہا کہ پل کی وجہ سے انھیں ایک خوبصورت علاقہ میں جا کر اسے دیکھنے کو ملا ۔انھوں نے کلانی علاقہ میں دریائے منڈی کے کنارے پارک بنانے کی اپیل کی تاکہ لوگ وہاں بیٹھ کر قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس پل کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر شہزاد خان نے کہا کہ وہ مرکزی سرکار اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ جموں کشمیر کے مشکور ہیں جنہوں نے اس پل کی تعمیر کے لئے بھاری فنڈز وگزار کئے ۔انھوں نے کہا کہ اس پل کی وجہ سے گائوںکہنوں،گائوں کلانی،گائوں فتح پور،گائوں ہاڑی بڈھا اور دیگر دیہی علاقوں کے ہزاروںعوام کو راحت ملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر ہونے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرے گا ۔