کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کلاروس میں ایک رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہو گیا جس کے نتیجے میں لاکھو ں روپے کا سازو سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔کلاروس میں غلام محی الدین بٹ کے مکان میں پیر کواچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر سروس ٹینڈر اگرچہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ پورا مکان آگ دیکھتے ہی دیکھتے خاکستر ہوگیا۔