عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کے وزیر ستیش شرما نے ہفتے کے روز کشمیر میں روایتی ٹانگہ پر سواری کرتے ہوئے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری کے اقدامات کی وکالت کی اور کہا کہ نقل و حمل کے اس طرح کے طریقے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ہیں۔ستیش شرما نے اس منفردٹانگہ سواری ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو گاڑیوں پر ضرورت سے زیادہ انحصارنہیں کرناچاہئے ،اورلوگ پیٹرول کی بچت کریں۔ انہوںنے کہاکہ میرے خیال میں کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
وزیر ستیش شرما نے کہاکہ لوگوں کو گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے ایسے روایتی ٹرانسپورٹ سسٹم کا استعمال کرنا چاہیے۔ستیش شرما نے ٹانگہ چلاتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو اس مہم کی حمایت کرنی چاہئے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ انہیں سیاحت کے جاری سیزن کے دوران کشمیر میں روایتی سواری کا تجربہ کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں بھی، حال ہی میں کئی کفایت شعاری کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں، جن میں جموں و کشمیر کے پولیس افسران بھی شامل ہیں، نے مہم کے ایک حصے کے طور پر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور متعلقہ انتظامات کو بھی کم کیا ہے۔