کشمیر یونیورسٹی میں انٹر کالج جوڑو ٹورنامنٹ 2019اختتام پذیر

سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں سالانہ جوڈوٹورنامنٹ (مردوخواتین) 2019سنیچروارکویہاں اختتام پزیدہوا۔ ٹورنامنٹ کے دوران مردوں اور خواتین کے زمروں میںوزن کے آٹھ حصوں میں کئی مقابلے منعقد ہوئے ۔ٹورنامنٹ میں خواتین کی خاصی تعداد نے زبردست دلچسپی دکھائی ۔مردوں کے زمرے میں مجموعی جیت کی ٹرافی گاندھی کالج کو حاصل ہوئی جبکہ دوسرے نمبر پر امرسنگھ کالج آیا۔خواتین کے زمرے میں مولاناآزاد روڈ سرینگر زنانہ کالج نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ڈاکٹر نثار احمدڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس نے جیت حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر نثار نے اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے فزیکل ایجوکیشن شعبے کے افسروں اور شریک کھلاڑیوں کا شکریہ اداکیا۔