عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خیبر سیمنٹ نے ایک بار پھر بگ امپیکٹ ایوارڈز 2025 میں باوقار ‘کشمیر کا سب سے زیادہ اثر انگیز سیمنٹ برانڈ’ ایوارڈ جیت کر جموں و کشمیر کے صنعتی منظر نامے میں ایک رہنما کے طور پر اپنی وراثت کو مزید مستحکم کیا۔ ہوٹل ریڈیسن بلو میں منعقد کی گئی تقریب جس کا اہتمام BIG انڈیا کے نیٹ ورک، BIG’s نے کیا تھا۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت مختلف شعبوں کے صنعت کاروں اور تبدیلی سازوں سمیت معزز شخصیات اس موقعہ پر موجود تھی۔اس اعزاز نے 1983 میں اپنے قیام کے بعد سے خیبر سیمنٹ کی بے مثال شراکت کو تسلیم کیا۔ خیبر سیمنٹ کے ڈائریکٹر عمر ترمبو نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اپنے تشکر اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ پہچان خیبر سیمنٹ خاندان کے ہر فرد کی لگن اور محنت کا ثبوت ہے۔وسیم احمد خان چیف آف سیلز اینڈ کسٹمر ریلیشنز نے کہا’ ہم کشمیر کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”