سرینگر//ممبر اسمبلی محمد اشرف میر نے کل گورنمنٹ کشمیر نرسنگ ہوم میں پہلے ایڈاینڈ ایمرجنسی روم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر پروفیسر صائمہ رشید اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانگیر بخشی بھی موجود تھے۔یہ سہولیت رونماٹریفک حادثات کے پیش نظر ڈیزاسٹر پرپیرڈنس پروٹول آف گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے تحت دستیاب رکھی گئی ہے جس میں تھیٹر ،ٹرائیگے،آئوٹ ڈ ور ،شلٹر اور پارکنگ سہولیات بھی دستیاب ہیں۔اس موقعہ پر ممبراسمبلی نے ہسپتال میں ان سہولیات کو بڑھاوا دینے کے لئے ذاتی دلچسپی دینے کی یقین دہانی دی۔انہوں نے کینسر بیماروں کی خدمات کے لئے گورنمنٹ کشمیر نرسنگ ہوم کی میڈیکل اونکولاجی ونگ کی سراہنا کی۔بعدمیں ممبر اسمبلی نے فری سُپر سپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔