کشمیر شاہراہ پر ناشری اور رام بن کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو سرینگر کی طرف نکلنے کی اجازت

سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں جو گاڑیاں ناشری اور رام بن کے درمیان درماندہ ہیں اُنہیں سرینگر کی طرف نکلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
مذکورہ شاہراہ گذشتہ تین روز سے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر بند پڑی ہے اور شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں گر آئی ہیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک رام بن پارل بھاردواج کے مطابق ناشری اور رام بن کے درمیان درماندہ مسافر گاڑیوں ،اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں اور تیل کے ٹینکروں کوکو سرینگر کی طرف نکلنے کی اجازت دیدی گئی ہے کیونکہ وادی کی طرف شاہراہ کو صاف کیا گیا ہے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ ٹریفک آہستہ آہستہ ہی آگے بڑھ رہا ہے۔