جموں//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ اور کشمیر پریس کلب کے نمائندئوں کے ایک مشترکہ وفد نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد نے سرینگر میں ایوان صحافت قائم کرنے کے دوران وزیر اعلیٰ کے تعاون اور اس احاطے کو متعلقین کو سونپنے کے اقدامات کے لئے وزیرا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے وفد کوجانکاری دی کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایوان صحافت پورے ملک میں دانشمندی اور صحافت کے ایک اعلیٰ مرکز کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو اس ضمن میں حکومت کے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔وفد میں صدر کشمیر ایڈیٹریس گلڈ فیاض احمد کلو، جنرل سیکرٹری بشیر منظر، کے پی سی صدر محمد سلیم پنڈت ، نائب صدر شجاع الحق ، بشیر احمد بشیر، مسعود حسین ، منظور انجم ، جیلانی قادری اور دیگر تمام ارکان شامل تھے۔