سرینگر// مزاحمتی جماعتوں حریت (ع)،لبریشن فرنٹ،فریڈم پارٹی، تحریک مزاحمت، مسلم کانفرنس ، محا ذ آزادی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، ینگ مینز لیگ اور تحریک استقامت نے کھڈونی کولگام ، سوپور اور شوپیان میں معرکہ آرائیوں کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ حریت (ع) نے کھڈونی کولگام میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران جاں بحق کئے گئے دو عسکریت پسندوں سیار وانی اوردائود الٰہی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یہاں کی نوجوان نسل کو پشت بہ دیوار کرکے انہیںعسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری قوم حق و انصاف سے عبارت جدوجہد اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جان و مال کی قربانیاں پیش کررہی ہے اور ان قربانیوںاُسی وقت ثمر آور بنایا جاسکتا ہے جب پوری قوم رواں تحریک مزاحمت کے تئیں یکسوئی اور استقامت کا مظاہرہ کرے۔ترجمان نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کی کوکرناگ تھانے میں نظر بندی کی مذمت کی ہے۔ترجمان نے خاتون مزاحمتی رہنما اور دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی مسلسل حراست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ جو پہلے ہی کئی جسمانی عارضوں میں مبتلا ہے اور جیل میں ان کو ضروری طبی نگہداشت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جو کہ انکی زندگی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ترجمان نے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے حریت پسند قیادت کے عزم اور حوصلوںکو شکست نہیں دی جاسکتی۔لبریشن فرنٹ نے حالیہ ایام کے دوران جاں ہوئے جوانوںشاہد احمد شیخ کپوارہ،دائود الٰہی کولگام، سیار وانی کولگام، الطاف احمد راتھرشوپیان اور طارق احمد بٹ باربگ شوپیان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ قائدین ظہور احمد بٹ، فاروق احمد ڈار ،سید نثار جیلانی، محمد عظیم زرگر،عبدالعزیز،فاروق احمد جنگلی اور محمد امین پر مشتمل ایک وفد نے کژھل کپوارہ جاکر لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لبریشن فرنٹ لیڈر ظہور احمد بٹ نے پارٹی کے ضلع صدر کپوارہ رفیق احمد وار کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی قائد کو خوامخوہ تنگ طلب کیا جارہا ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔فریڈم پارٹی ترجمان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردری کا اظہار کیا ہے۔تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال صدیقی ، پیپلز فریڈم لیگ، مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، محا ذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے غلام نبی وار نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیںگی ۔
’کشمیریوں کوعسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے‘
