کشمیراینجل نیٹ ورک کووائلڈفلاک کیلئےآئی آئی ٹی روپور سے سرمایہ حاصل

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//جموں کشمیرکے کاروباری ماحول میں ایک اہم پیش رفت کے طور کشمیراینجل نیٹ ورک نے وائلڈفلاک ایڈوینچرس میں آئی آئی ٹی روپورسے بھاری سرمایہ حاصل کیا ہے۔واڈھوانی فائونڈیشن کایہ سرمایہ نہ صرف وائلڈ فلاک ایڈوینچر، بلکہ پورے پورے کشمیرخطے کیلئے ایک سنگ میل ہوگا۔کشمیراینجل نیٹ ورک اور واڈھوانی فائونڈیشن کے اشتراک سے وائلڈفلاک ایڈوینچرس اینٹری پرنیورشپ تربیت اسٹارٹ اپس کیلئے کافی مواقع فراہم کرے گا۔سخت محنت اور تربیت سے وائلڈ فلاک ایڈوینچر ایک الگ وینچر ثابت ہوا ہے اورمعروف اداروں جیسے آئی آئی ٹی روپور کی روجہ اس نے اپنی جانب مبذول کرائی۔وائلڈ فلاک انوویٹواسٹارٹ اپ ٹریکنگ اور کیمپنگ مہم جوئی سرگرمیوں میں خصوصیت رکھتا ہے ،نے انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی روپور سے بھاری سرمایہ جس کااظہار نہیں کیاگیاہے،حاصل کیا ہے۔اس سرمایہ سے وائلڈ فلاک ایڈوینچرمشن میں سیاحوں کو کافی خدمات فراہم کی جائیں گی۔وائلڈفلاک کوہمایوں داراورفصیح خان نے شروع کیا ہے تاکہ وہ مہم جوئی اور کاروبارکے اپنے جوش کو پوراکرسکے۔