شیعہ فیڈریشن
جموں//شیعہ فیڈریشن جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کشتواڑ کے کیشوان میںہوئے سڑک حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ،ایک پریس بیان کے مطابق خان نے کہا کہ تین دن قبل ہم نے ٹریفک اہلکاروںکی نااہلی اور سڑک کی خستہ حالی کی بنا پر خطہ پیر پنچال میں7 بچیوںسمیت 11قیمتی انسانی جانوں کوکھویا۔اور آج کیشوان میںایک اور دلدوز سڑک حادثہ میںتین درجن سے زائد انسانی جانوںکا زیا ں ہونے سے پورے خطہ چناب کے ساتھ ریاست غمزدہ ہے ۔عاشق حسین نے مرنے والوںکے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میںبرابر شریک ہونے کا یقین دلایا ۔انہوںنے مرنے والوںکے ایصال ثواب کےلئے دعا کرتے ہوئے زخمیوںکی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔خان نے کہا کہ ایک کے بعد ایک سڑک حادثہ میںقیمتی جانوںکے زیاں کو روکنے میںسرکار کے ساتھ ضلع انتظامیہ ناکام رہی ہے ،ایک منی بس اس قدر اوور لوڈ تھی اور اسے جانچنے والا کوئی نہ ہونا ہمارے سسٹم کی ناکامی کی بد ترین مثال ہے ،خان نے کہاکہ چند ماہ قبل اسی سڑک پردلدوز سانحہ میںاسی قدر انسانی جانوںکے تلف ہونے کے بعد سبق حاصل نہ کرنا غفلت شعاری کی انتہا ہے جو ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروںکی ہے ۔انہوںنے سڑکوںکی بد تر حالت نہ سدھارنے اور پرانی و کنڈم گاڑٰیوںکو مشکل سڑکوںپر چلانے دینے کی اجازت کے ساتھ گھوس خوری کی لعنت اور تیز رفتاری کے ساتھ ٹریفک رولزکی اندیکھی کئے جانے کاسڑک حادثات کی اصل وجہ بتائی ،خان نے کہاکہ مرکزی رقومات کا منصفانہ استعمال کیا جا کر دشوار گذار سڑکوںکی کشادگی اور بہتر بنائے جانے کے ساتھ گاڑیوںکی فٹنس پر نگاہ رکھنے اور ایماندارافسران و اہلکاروںکی تعیناتی کئے جانے کی مانگ کی ،خان نے کہا کہ کرپٹ سسٹم نے ہمیںاندر سے کھوکھلا کر دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ ضلع انتظامیہ کی مکمل نااہلی ہے کہ وہ بار بار سڑک حادثات کے بعد نیند سے نہ
جاگی ،اس کی ناکامی کی داستان طویل ہے جسے بیان کرنا مناسب نہ ہے۔ضلع انتظامیہ کس مرض کی دوا ہے ،وہ خواب خرگوش میںپڑ کر غریب لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میںبری طرح ناکام رہی ہے ۔خان نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لواحقین کو فی کس معقول ایکس گریشیا دئے جانے اور فی کس ایک سرکاری نوکری دئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے سڑک حادثہ کے ذمہ داروںکے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی کئے جانے کی مانگ کی ۔انہوںنے خدا وند تعالی سے دعا کی کہ وہ لواحقین کا یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے .
پنتھرس پارٹی
نےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے نئی دہلی مےں تعزےتی اجلاس کا اہتمام کرکے گزشتہ روز کشتواڑ مےں ہوئے بس حادثہ مےں35لوگوں کی موت پرتعزےت کا اظہار کےا۔ےہ بس حادثہ کچھ دن پہلے مغل روڈ۔سورنکوٹ پر ہوئے حادثہ مےں اسکولی بچوں کی موت بعد ہوا ہے۔ انہوں نے ان حادثات پر رےاستی حکومت کی رےاست مےں ٹرےفک کنٹرول اور سڑکوں کی بدتر ہوتی حالت پر خاموشی پر حےرت کا اظہار کےا۔پروفےسر بھےم سنگھ نے کشتواڑ حادثہ مےں لوگوں کے مارے جانے پر تعزےت کا اظہارکرتے ہوئے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند کو تحرےر کردہ اےک خط مےں مختلف سےاسی پارٹےوں کے سےاسی مشےر مقرر کرنے کی درخواست کی جو رےاست کے گورنر ستےہ پال ملک کو رےاستی امور خاص طورپر ٹرےفک مسائل پر ، جو رےاست مےںنہاےت خراب حالت مےں ہے، مدد فراہم کرسکےں۔ پنتھرس پارٹی کے سپرےمو نے صدر کو تحرےر کردہ خط مےں رےاست کی انتظامےہ کی،جو صدر راج کے دوران مکمل طورپر مفلوج ہوچکی ہے، حالت مےں بہتری لانے کے لئے جموں وکشمےر کی تمام سےاسی پارٹےوں کے نمائندوں کی اےک مےٹنگ بلانے پر زور دےا ۔انہوں نے کہا کہ ےہاں کوئی تجربہ کار مشےر نہےں ہے اور ےہ ضروری ہے کہ انتطامےہ کی مدد کے لئے سےاسی مشےروں کو مقرر کےا جائے۔انہوں نے صدر سے کہا کہ مےں آپ کا شکرگزار ہوںگا جب آپ کے پاس وقت ہو مجھے اس سلسلہ مےں تےار کردہ کاغذات پےش کرنے کا موقع دےں گے۔
دیش کانگریس کمیٹی
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی کشتواڑ حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کی جانب سے پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں قیمتی جانوں کے زیاں ہونے پر دکھ کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔تعزیتی اجلاس میںمہلوکین کے ایصال و ثواب اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی گئی۔اجلاس میں لگاتار ہو رہے سڑک حادثات پر کافی تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کے حق میں معقول معاوضہ منظور کرنےکا مطالبہ کیا گیا ۔تعزیتی اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر مولا رام ، ٹھاکور بلوان سنگھ ،آر ایس چب، رویندر شرما ، ٹھاکور من موہن سنگھ، شبیر احمد خان ، ہری سنگھ چب ، وکرم ملہوترہ، ونود شرما ، خوشال بالی، پرنو شگوترہ،نریندر شرما ، سننجو پانڈا، راجیو صراف نے بھی شرکت کرکے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ۔ پارٹی کے جن دیگر سینئر لیڈروں نے سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ،اُن میں جی ایم سروڑی، ایم ایس نیاز، ماجد وانی، حیدر شیخ، نریش گپتا، اشوک ڈوگرہ، وقار رسول، شام لعل بھگت، مہندر پریہار، ارون سنگھ راجو ،فردوس منگرو بھی شامل ہیں۔
فریڈم موومنٹ
جموں//فریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمدشر یف سرتاج نے کشتواڑ کے کشیوان علاقہ میں منی بس کے المناک دلدوز سڑک حادثہ جس میں تین درجن سے زیادہ افرادجان بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے میڈیکل کالج جموں میں ان زخمیوں کی عیادت کے بعد ان کی حالتِ،زار پر بھی تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامعقول علاج نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا سرکار کو یہاں کی سڑکوں پر دھان دےنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔اس لئے یہاں ہر ہفتے ضرور کوئی نہ کوئی بڑا سڑک حادثہ پیش اتا ہے۔
بی جے پی
ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے فوری طور سے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی حالت سدھارنے کی گُذارش کی ہے۔پارٹی نے ان علاقوں میں ٹریفک عملہ کی بہتر چوکسی کا بھی مطالبہ کیا ۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پوچھا ہے کہ ایک منی بس میں کس قدر سے اتنے مسافر بھرے ہوئے تھے۔
این سی پی
جموں//صوبہ جموں میں لگاتار سڑک حادثات باعث تشویش ہے۔ پیر کے روز کشتواڑ میں ہوئے سڑک حادثہ پر ریاست کی متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے اظہار دکھ کیا ہے ۔ این سی پی کی سٹوڈنٹ ونگ نے پارٹی کے نیشنل ایگزیکٹو کونسل ممبر کے زیر قیادت کشتواڑ میں ہوئے سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،جس میں30قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیںاور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔پارٹی نے سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار انتظامیہ حادثہ رونما ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دیتے ہیں لیکن حادثہ کے بنیادی وجہ پر کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔پارٹی نے سڑک حادثات کےلئے ٹریفک محکمہ کی غفلت شعاری کو ذمہ واری قرار دیا ہے۔