کشتواڑ /کشتواڑ پولیس نے مویشی سمگلروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک تازہ واقع کے دوران50مویشیوں کو بازیاب کیا ہے ۔ پولیس تھانہ چھاترو کے تحت آنے والے علاقہ مغل میدان میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 50 جانورں کو بازیاب کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کی ہدایت پر ایک ٹیم نے ایس ایچ او چھاترکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس دوران ٹیم نے چھاتر دھر میں ناکہ لگایا جس دوران دو افراد میر حسین ولد غلام گوجر ساکن گوجر بستی کیشوان، و عاشق حسین ولد غلام محمد بٹ ساکنہ اہل،گٹول اننت ناگ کو روکا جو بغیر اجازت کے مویشوں کو کشمیر لے جارہے تھے ۔پولیس نے اس تعلق سے ایک کیس درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔