عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ //کشتواڑ ضلع کے سوہل روڈ پر گلاب گڑھ کے قریب ایک ٹپر گہری کھائی میں گرنے سے باپ اور بیٹا لقمہ اجل جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لقمہ اجل ہونے والوں کی شناخت انیرودھ سنگھ (55)ولد نند لال اور ان کے بیٹےدیپک کمار (30)کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت سپوت سنگھ (35)ولد دھنتیرار سنگھ اور رویندر سنگھ (35)ولد گردھاری لال کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کو حادثے کے مقام سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔