عاصف بٹ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ میں جمعرات کی شام پیش آے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام قریب ساڈھے چھ بجے مغل میدان علاقے کے نون پالن کوچھال میں ایک وین زیررجسٹریشن نمبر JK17 ۔3372 کوچھال سے مغلمیدان کی طرف جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی جسکے دوران دو افراد زخمی ہوے جنھیں مقامی لوگوں کی مدد سے جائے حادثہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاگیا۔زخمیوں کی شناخت بلال احمد ولد اسماعیل گوجر سکنہ تھل مغلمیدان عمربیس سالبو عبدالرشید ولد محمد یعقوب گوجر سکنہ تھل مغلیمدان کے طور پر ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عبدالررشید کو مردہ قراد دیا۔ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوے مقدمہ درج کرکے حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔