کشتواڑ میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ

سرینگر// سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو کشتواڑ ۔کیشون روڈ پر آئی ای ڈی قسم کے دھماکہ خیز آلے کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کو بتایا کہ فوج کی 26 آر آر اور مقامی پولیس کی مشترکہ گشتی ٹیم نے کشتواڑ۔ کیشون سڑک کے ساتھ کوریا پل کے قریب ایک ڈاگ اسکاو¿ٹ کی مدد سے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا پتہ چلا یا۔
بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دھماکہ خیز ڈیوائس کو موقع پر ہی تباہ کر دیا۔