ڈوڈہ // محکمہ ذراعت کے ناظم جموں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود ان کی اولین ترجہات میں شامل ہے کیونکہ اس محکمہ کا نام ہی فلاحی محکمہ ہے ۔ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما نے ضلع ڈوڈہ کا ایک وسیع دورہ کیاجس دوران انہوں نے کاشتکار برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کی جارہی مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیااور کاشتکاروں سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ ان کا محکمہ ایک فلاحی محکمہ ہے اور اس لئے کسانوں کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ سب سے اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔انہوں نے خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور کمیونٹی انٹرسٹ گروپس (سی آئی جی) کے قیام کا بھی خواتین کو مشوارہ دیا ۔انہوں نے کسانوں کو شہد کی مکھیاں پالنے کا بھی مشوارہ دیا ۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا اور انہیں مزید جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔