مینڈھر //ڈاک بنگلہ مینڈھر میںمحکمہ باغبانی کی طرف سے کسانوں کی جانکاری کیلئے ایک کیمپ منعقد کیاگیا۔ اس کیمپ میں ڈھائی سو کے قریب کسانوں نے شرکت کی جن کومحکمہ کی طرف سے چلائی جارہی متعدد سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اوران سے مستفید ہونے پر زور دیاگیا۔ ایس ڈی ایم مینڈھر راہل کمار یادو (آئی اے ایس ) کے علاوہ سی ایچ او پونچھ سشیل کمار ، ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ افسر سید مدثر شاہ اور محمد رفیق بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔