بارہمولہ//کریری بارہمولہ ہائر سیکنڈری اسکول کے میدان پر ڈسٹرکٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز ہوگیا۔ ابتدائی میچ رائزنگ سٹار پسناگ اور ڈائنامک سپورٹس دردپورہ کے مابین کھیلا گیا۔ رائزنگ سٹار پسناگ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کی اور مقررہ 8اوورز میں 67رن بنائے۔ ٹیم میں رئیس نے سب سے زیادہ 19رن بنائے۔ جواب میں ڈائنامک سپورٹس دردپورہ کی پوری ٹیم محض 54 رنز ہی بنا سکے اور 13 رنز سے میچ ہار گئے ۔عمر ڈار نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 3وکٹیں رائزنگ سٹار کے لئے حاصل کیں اور شاندار کارکردگی کے لئے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ٹورنامنٹ میں ایڈووکیٹ حامد ،صوفی جاوید اور سرپنچ میمونہ جی بھی موجود تھے۔