کرونا کا قہر:دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

  جنیوا// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2236118 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 153458 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 567635 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔  امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 701475 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 37054 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 58545 افراد صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 22745 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 172434 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82719 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں ۔سپین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 188068 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 19478 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس دوران کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوئے ہیں ۔ فرانس میں اب تک 147113 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 17920 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 138456 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4193 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں، جہاں 108692 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 14576 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورو نا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 79494 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 4958 افراد اس کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ بیلجیم میں 5163، ہالینڈ میں 3459، برازیل میں 2141، ترکی میں 1769، سویڈن میں 1400، سوئٹزرلینڈ میں 1318، کینیڈا میں 1309، پرتگال میں 657، انڈونیشیا میں 520، میکسیکو میں 546، آئر لینڈ میں 530، آسٹریا میں 431، رومانیہ میں 411، ایکواڈور میں 421، فلپائن میں 387، الجیریا میں 364، ڈنمارک میں 336، اور پولینڈ میں 332، جنوبی کوریا میں 232 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔