جموں//کرسچن کپ 2022 کا فائنل ہری سنگھ ہائی سکول میںمنعقد ہوا۔ ناک آئوٹ میچوں کے کئی راؤنڈز کے بعد دونوں ٹیمیں کرسچن سٹار کلب اور خان کرکٹ کلب فائنل میں پہنچ گئیں جہاں فائنل میچ کرسچن سٹار کلب نے جیت لیا ۔آشیش ملہوترا کو مین آف دی میچ اور ایمبروز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت وکرم ملہوترا مہمان خصوصی تھے اور شرد کالو ایس ڈی پی او نارتھ مہمان ذی وقار تھے اور امیت گپتا کارپوریٹر وارڈ نمبر 19 مہمان تھے۔ صحت مند اور بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کے لیے کرسچن کرکٹ کلب کی کوششوںکوسراہتے ہوئے شرد کالو ایس ڈی پی او نارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جب بہت سے نوجوان لڑکے منشیات کی لعنت کا شکار ہو رہے ہیں، کرسچن سٹار کرکٹ کلب جیسی تنظیموں کی کاوشوں کو یوٹی کے نوجوانوں کو صحیح سمت دینے کے لیے سراہنا چاہیے۔