پونچھ // عالمی شہرت یافتہ مفکر اسلا م اور عالم دین ڈاکٹر قلب صادق کہا کہ کرب وبلا کی لڑائی حق و باطل کی لڑائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرایک مسلمان جو حقوق العباد ادا نہیں کرتا، وہ روضہ، نماز ادا کرے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ امام بارگاہ پونچھ میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام صبر کی تلقین کرتا ہے ۔مولانا نے تمام مسلمانوں کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اللہ سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے بندوں پر ظلم برداشت نہیں کرتا۔قبل ازیںتلاوت کلام پاک کے بعد خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ شریف سے تشریف فرما مولانا مختار نے حمد پاک، نعت پاک اور منقبت کا نذرانہ پیش کیااور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام اور جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت اور ان کے عقد پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں دھرم گرو آچار یہ پرمود کرشنم نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے وہ نہج البلاغہ کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں خدا تک پہنچنا ہو انہیں رسول اللہ ؐ تک پہنچنا پڑے گا اور جب رسول اللہ ؐتک پہنچنا ہے تو علی علیہ السلام تک پہنچنا ہوگا۔