کار حادثے میں محکمہ بجلی کا ملازم لقمہ اجل ، ڈرائیور زخمی

محمد تسکین

بانہال// سب ڈویژن رامسو کے اُکڑال پوگل پرستان علاقے میں آلٹو کار کے ایک حادثے میں محکمہ بجلی کا ایک لائین مین ہلاک ہوگیا یے جبکہ اس کار کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور اسے پرائمری ہیلتھ سینٹر اُکڑال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک آلٹو کار نمبر JK-14B/6105 سینابتی سے پرستان کی طرف جانے کے دوران سینابتی کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر نیچے نالہ میں گر گئی جس کے نتیجے میں محکمہ بجلی کا 39 سالہ مقامی لائین مین اوم کار سنگھ ولد رگوناتھ موقع پر ہی لقمہ اجل بنا جبکہ گاڑی کو چلارہے ڈرائیور محمد رفیق گوجر ولد محمد صادق ساکنہ سینابتی زخمی ہوا ہے اور زخمی کو پی ایچ سی اُکڑال منتقیل کیا گیا ہے ۔پولیس نے ضابطہ کی کاروائی شروع کی ہے اور پولیس سٹیشن رامسو میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Package