راجور ی //ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین ایڈوکیٹ نسیم لیاقت نے کوٹرنکہ بلاک میں عوامی مسائل کا جائزہ لینے کےلئے پیڑی کے سوکڑ علاقہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس اجلاس کے دوران مکینوں و معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے علاقہ کے مسائل کے سلسلہ میں موصوف کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔مکینوں نے علاقہ میں تعمیر و ترقی کےساتھ ساتھ مختلف پروجیکٹوں کے زیر التوا میں رہنے کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کے مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت درپیش ہیں اس سلسلہ میں ایگز یکٹو انجینئر نے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ علاقہ میں پروجیکٹو ں کو جلدازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس کے علاوہ پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی ودیگر محکموں کے زیر تحت چل رہے تعمیر اتی پروجیکٹوں کو جلدازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئیں ۔اس عوامی اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔