اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندر کمار کی قیادت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں مختلف مرکزی سپانسرڈ و ریاستی سیکٹر سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میںاخراجات سٹیٹمنٹ اور استعمال کی سرٹیفیکٹ اپ لوڈ کرنے ،سوچھ بھارت مشن، بائیو میٹرک ایٹینڈنس سسٹم ،پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ڈی سی ئے متعلقہ افسرون کو کاموں کی تکمیل میں مقررہ وقت کا پابند رہنے کی صلاح دی، تاکہ کام مقررہ وقت میں پورے ہوں۔میٹنگ میں پایا گیا کہ ضلع کیپس بجٹ کا 65.17 فیصد روان سال کے اکتوبر کے خاتمہ تک خرچ کئے گئے ہیں۔ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ نے میٹنگ کو اطلاع دی کہ مختلف سڑکوں /پُلوں اور عمارتوں کی تعمیر جاری ہے اور یقین دلایا کہ ان کاموں کی تکمیل کے لئے مقررہ نشانہ حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے سڑکوں کی تعمیر میں ملوث جنگلاتی اراضی کے سلسلہ میں محکمہ فارسٹ، پی ڈبلیو ڈی اور مال کو مشترکہ طور کاروائی کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان کاموں میں در پیش روکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے تمام ضلع افسروں کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت کا نشانہ پورا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگوں میں لئے گئے فیصلوں پر فوری طور کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں چیف پلاننگ افسر اشوک کھجوریہ، جی ایم ڈی آئی سی سورم چند شرما ، اے سی ڈی انگریز سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ، سی ای او ایم سی اودھمپور سنتوش کوتوال، ایگزیکٹو انجینئر تعمرات عامہ اشوک کھجوریہ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی گیان سنگھ، ڈی ایس ڈبلیو او رچنا شرما ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ہارون نایئک و دیگر ضع افسرون موجود تھے۔