پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنرطارق احمدزرگرنے بی اے ڈی پی کے سالانہ منصوبہ کے تحت کئے گئے کاموں کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی ڈی سپونچھ عبدالحمید ، چیف پلاننگ افسرپونچھ، اے سی ڈی وپونچھ ،ایگزیکٹیوانجینئرپی ڈبلیوڈی،پی ڈی ڈی کے علاوہ بی ڈی اوپونچھ،منڈی ، ساتھرہ، ننگالی صاحب، منکوٹ،مینڈھراورسرنکوٹ وغیرہ شامل تھے۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے تحت سرحدی ضلع میں بی اے ڈی پی کے تحت شروع کئے گئے کاموں کی متعلقہ محکموں کے افسران نے جانکاری دی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے افسران کوہدایت دی کہ وہ سرحدی عوام کوسکیم کافائدہ پہنچانے کیلئے وقت مقررہ کے اندرکاموں کی تکمیل کویقینی بنائیں۔اس دوران افسران سے کام کے معیارکویقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔