ریاسی ///ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی نے سول سوسائٹی ممبران ، سماجی کارکنوں، اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کرکے قصبہ کی ضروریات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ مقامی لوگوں نے زچگی ہسپتال ،سپورٹس اسٹیڈیم اور ریاسی قصبہ میں دیگرجاری ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔مقامی لوگوں نے بجلی، پینے کے پانی، سڑکوں کے رابطہ، صحت خدمات، ناجائز تجاوزات کا مطالبہ پیش کیا جس پر ڈی سی نے انکے فوری ازالہ کی یقین دہانی کی۔ڈی سی نے اس موقعہ پر بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں پالی تھین اور پلاسٹک کے دیگر میٹریل کے ا ستعمال پر پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی بھی کاروباری ادارہ اور کسی بھی کھانے کے پوائنٹ پر اشیاء کی پیکنگ کے لئے پالی تھین کا استعمال نہ کیا جائے۔اجلاس میں ایس ایس پی، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، سی ایم او، پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای کے اے ای ای کے علاوہ ضلع افسروںنے بھی شرکت کی۔