ڈی سی ادھم پور نے کووڈ 19 ریلیف کی دوسری قسط جاری کردی

ادھم پور // ڈپٹی کمشنر اودھم پوراندوکنول چب نے 12595 فعال رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کے لئے ایک ہزار روپے کی کووڈ ریلیف کی دوسری قسط کے طور پر1,25,95,000روپے کی قسط جاری کردی۔یہ رقم رجسٹرڈ کارکنوں کو ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے۔جموں و کشمیر حکومت نے ایل جی کے حکم پر رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کو مئی اور جون 2021 کے مہینے میں دو قسطوں میں ہر ایک کو 2000 روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کووڈ پابندیوں کے درمیان کام کی عدم موجودگی میں انہیں کچھ سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اودھم پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ریلیف کی پہلی قسط ڈی بی ٹی کے ذریعہ مئی ، 2021 کے مہینے میں لیبر ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی فراہم کی ہے۔مذکورہ بالا کے علاوہ 2لاکھ50ہزار روپے کی امداد موت کے بعد امداد کے طور گڈی دیوی (انحصار) بیوہ مرحوم کاکو رام رجسٹرڈ کارکن آر / او گاؤں بدھول تحصیل رام نگر کے حق میں بھی جاری کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اودھم پور نے ضلع میں محکمہ محنت کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے بارے میں تعمیراتی کارکنوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ وہ مختلف فلاحی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر پردیوت گپتا نے بتایا کہ محکمہ لیبر کی طرف سے عمارت اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ (جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی) کی اسکیموں کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔