محمد تسکین
بانہال // ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات نے جمعرات کی دوپہر بانہال کے لامبر گراؤنڈ کا دورہ کرکے جاری امرناتھ یاترا کے لیے کیے گئے سیکورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیشل ڈی جی پی کوارڈینیشن سید جاوید مجتبیٰ گیلانی، آئی جی پی جموں زون بھیم سین توتی اور آئی جی سی آر پی ایف بھی موجود تھے۔ لامبر گراؤنڈ پہنچنے پر ڈی آئی جی ڈوڈہ۔کشتواڑ۔ رام بن رینج شرگن شکلا، ڈپٹی کمشنر رامبن محمد الیاس خان اور ایس ایس پی رام بن ارون گپتا نے ڈی جی پی کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی جی پی نے ضلعی انتظامیہ اور سینئرپولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں یاترا کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ رامبن ضلع سے گزرنے والی سالانہ یاترا کو محفوظ، پُرامن اور بلا رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے۔جائزہ اجلاس کے بعد ڈی جی پی نلین پربھات سرینگر کے لیے روانہ ہو گئے۔