جموں //محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے زیر نگرانی جنرل منیجر ڈی آئی سی جموں مرتا ڈوگرہ یہاں پنچایت گھر بھٹنڈی میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں غیر منظم شعبہ کے کارکنوں بشمول مزدوروں ، دوکانداروں و دیگر ورکروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں فنکشنل منیجر ڈی آئی سی ارشد نومانی نے کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد غیر منظم شعبہ کے کارکنوں کو حالیہ لانچ کی گئی PMSYM. سکیم سے واقف کرنا اور انہیں تازہ ترین جانکاری دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار نے یہ سکیم غیر منظم شعبہ کے کارکنوں کو انشورنس کرنے اورا نہیں پنشن کی صورت میں بوڑھاپے کے دوران مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے سکیم ہذ کو لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سکیم رضاکارانہ چندہ پر مبنی ہے،جس میں گھروں میں کام کر ہرے ورکر، آشا ورکر،چھاپڑی فروش، گھریلو نوکر ،اینٹ بھٹہ مزدور،کرھشا چلانے والے شامل ہیں جن کی عمر 18سے40 سال کے درمیان ہو اور جن کی ماہانہ آمدنی 15000 روپے سے کم ہو۔سکیم ہذا کے تحت ان ورکروں کو سکیم کی میچورٹی کے موقعہ پر ماہانہ 3000روپے پنشن حاصل ہوگا ۔محکمہ روزگار کی مونیکا بالی، ڈی آئی سی کے ایف ایم نریش ووہرہ اور نورین چودھری نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور PMSYM سکیم کی مفصل جانکاری دی۔ااجتماع میں نریش ووہرہ، مونیکا بلای،پرم جیت سنگھ ،نورین چودھری، نکھل ابرول، و ڈی آئی سی کے اہلکار بھی موجود تھے۔