ڈگری کالج کشتواڑ میں صفائی مہم کا اہتمام

کشتواڑ// گورنمٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں 152 ویں مہاتما گاندھی جینتی کے موقعہ پر جموںکشمیر ایکو واچ و ڈگری کالج کے اشتراک سے  صفائی مہم کا اہتمام کالج کے پرنسپل پروفیسر انیرودھ شرما اور پروفیسر سونیکا سین ، ایچ او ڈی سوشیالوجی کی کنوینر شپ کے تحت منعقد کی گئی۔  سوچھ بھارت ابھیان کے حوالے سے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم آگاہی پیدا کرنے کیلئے کیمپس کی صفائی مہم چلائی گئی۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے اس مہم کے دوران فیکلٹی ممبران ، غیر تدریسی عملہ اور طلباء کے ساتھ جے اینڈ کے ایکوواچ کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔