پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے دو جولائی کو ہونے جارہی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے قبل مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے مہاتماگاندھی نریگا، پردھان منتری سڑک یوجنا ،پردھان منتری گرام آواس یوجنا، نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، واٹر شیڈ مینجمنٹ،اجوالا یوجنا،سرو شکشا ابھیان،نیشنل ہیلتھ مشن،مڈ ڈے میل سکیم،انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم،پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، جل مرگ وکاش پروجیکٹ ، شیاما پرساد مکھر جی رربن مشن، نیشنل رربن مشن ، نیشنل ہیریٹیج سٹی ڈیولپمنٹ و آگو منٹیشن یوجنا ،اٹل مشن ، پردھان منتری اجوالایوجنا، ڈیجیٹل انڈیاپبلک انٹرنیٹ ایکسس پروگرام اورپردھان منتری کشل وکاس یوجنا سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیااور اس حوالے سے تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنے ان سکیموں کے تحت حصولیابیوں کاجائزہ بھی لیااور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کریں۔انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں جن کی من و عن عمل آوری سے لوگوں کو فائدہ پہنچایاجاسکتاہے اور خاص طور پر اس سرحدی علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ فیلڈ دورے کرکے کاموں کا جائزہ لیں اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کی حاضری کویقینی بنایاجائے اور کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ۔ میٹنگ میں پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس منظور حسین ، اے سی ڈی مختار احمد، ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی ستیش بھگت، چیف ایجوکیشن افسر مشتاق احمد،سی ایم او ڈاکٹر ممتاز بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شمعون احمد ،ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ ،ایگزیکٹو افسر محکمہ بجلی و دیگرافسران بھی موجود تھے ۔