نوشہرہ //ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے نوشہرہ کے ہائی سکول لڑوکامیں ایک عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔ اس دوران موقعہ پر ہی لوگوں کے مسائل حل کئے گئے اور ا ن میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔عوامی دربار میں بڑی تعداد میں سرحدی لوگ بھی شامل ہوئے جنہوںنے حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہوئے مسائل سے روشناس کرایا۔ اپنے خطاب میں شاہد اقبال چوہدری نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو سرکاری کاموں کے لئے دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں بلکہ ا ن کے مسائل انہی کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور اسی مقصد سے جگہ جگہ شکایات ازالہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نوشہرہ اور تحصیلدار قلعہ و درہال سمیت دیگر افسرا ن بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ ان کیمپوں میں 4600سے زائد اسناد تقسیم کی گئی ہیں ۔