جموں //ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جے اینڈ کے برگیڈئیر رگھو ویر سدھوترہ نے جمعہ کے روز کا سالانہ مشترکہ تربیتی کیمپ نگروٹہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میںکیڈٹوں کو ہتھیار بند فورسز میں جوائن کرنے کی ترغیب دی ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے فرائض انجام دیں گے اور اپنی ذمہ واریوں کو سمجھیں گے تو اسی صورت میں ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آجکل کا نوجان کافی وقت سوشل میڈیا اور فون پرگُذارتا ہے اور جسمانی طور سے فٹ رہنے کی اہمیت کو فراموش کرتا ہے۔انہوں نے اچھے عادات پیدا کرنے اور بھارت کو صاف و شفاف رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سسٹم کو کوسنے کے بجائے بدلائو اپنے سے ہی شروع کرنا چاہیے،جس کے لئے ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پڑھنے کی عدات ڈالنے پر زور دیا ۔اکھل، شوالی راجپوت،شرون اور ومانسا کو کیمپ میں مثالی کار کردگی پر کتابیں پیش کی۔شام کی نشست کے دوران تقریبا ً150 این سی سی لڑکوں اور لڑکیوں نے نگروٹہ میں اوئیشن سنٹر کا دورہ کیا ،جہاں پر انہیں ہیلی کاپٹر دکھایا گیا اور اسکی کارکردگی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انڈین ائر فورس کی اہمیت بیان کی۔