جموں//ڈوگری سنتھا جموں کی طرف سے ایک کوی گھوشٹی منعقد کی گئی،جس کی صدارت اندر جیت کیسر نے کی۔ گھوشٹی میںسوشیل بیگانا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔کوی گوشٹی میں ڈوگری کے جانے مانے پر ماشعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے جنہیں عوام نے تالیاں بجا کر خوشی کااظہار کیا۔ کلام پیش کرنے والوں میں ڈوگری سنتھا جموں کے صدر پروفیسر مگوترہ ، کے ان شبر شرما ، بنسی لال، کالو رام سلگوترہ،ارش اوم دلموترہ، رتن دوشی، سندیپ سنگھ راجپوْریا، عبدالقادر کْنڈریا، سبھاش سْمنڈیا وغیرہ نے اپنا پنا کلام پیش کیا۔گھوشٹی کے اختتام پر اندرجیت کیسر نے اپنا کلام پیش کیا اور ڈسارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اِیسی کامیاب گھوشٹی کا سہرا میں سبھی شہریوں کے سر باندھتا ہوں۔جنھوں نے ایسے پروگرام کا کامیاب بنانے میںتعاون دیا۔