اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس نے عرصہ دراز سے مختلف معاملات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مفروروں اور مطلوبہ مجرموں کے خلاف اپنی جاری مہم کے تحت بھدرواہ پولیس نے 6سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق معراج دین ولد رمضان بٹ، ساکن گوڑیکھڑا تحصیل گندوہ، ایف آئی آر نمبر 71/2014کے سلسلے میں مطلوب تھا، جس کے تحت دفعات 451، 380اور 323آر پی سی کے تحت مقدمہ تھانہ بھدرواہ میں درج کیا تھا۔تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی، اور ملزم کو بعد ازاں مفرور قرار دیا گیا۔ 2مئی 2019 کو اسپیشل موبائل مجسٹریٹ بھدرواہ نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔پولیس نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر مفرور کو تلاش کرنے اور پکڑنے کے لیے تھانہ سطح پر خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔انسپکٹر سندیپ پریہار ایس ایچ او تھانہ بھدرواہ کی قیادت میں ٹیم نے اپنی تلاش کے دوران تکنیکی وسائل و دیگر ذرائع کا استعمال کرکے مفرور ملزم کو جموں کے علاقے سدھرا میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔انہیں بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ نے مفروروں اور مطلوبہ مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے ۔اس مہم کے تحت گزشتہ تین مہینوں میں ڈوڈہ پولیس نے 13 مفروروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔