عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//آئندہ 10ویں بین الاقوامی یوگا دن کی تیاری کے سلسلے میں اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ اور ٹورسٹ گتھا پارک بھدرواہ میں ایک ریہرسل سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد 21 جون 2024 کو ہونے والے مرکزی پروگرام کے لئے ہم آہنگی اور تیاری کو یقینی بنانا تھا۔اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقدہ اس سیشن میں پورے خطے سے یوگا پریکٹیشنرز اور انسٹرکٹرز کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جس نے موجودہ چیلنجوں کے باوجود یوگا کی قدیم مشق کو فروغ دینے کے لئے اپنی لگن کا مظاہرہ کیا۔دریں اثنا، ٹورسٹ گتھا پارک بھدرواہ میں، تقریب نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو قدرتی خوبصورتی کے درمیان یوگا آسن اور سانس لینے کی مشقوں میں مشغول تھے۔21 جون کو مرکزی تقریب کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ تمام شرکاء ، انسٹرکٹرز، اور رضاکاروں کا ان کی فعال شمولیت اور تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا۔