ڈوڈہ میں کورونا کے 4 نئے مثبت معاملات | 7 مریض صحتیاب ،311993 ٹیکے لگائے گئے

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 4 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اٹھارہ سال سے زیادہ کے عمر کے 80 فیصدی آبادی لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران چار افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سات مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 80 رہ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7424 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 130 ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور 311993 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔