ڈوڈہ میں ‘بلیک فنگس’ کا کوئی کیس نہیں: ڈی سی | کووڈ بحران کے دوران میڈیا، فرنٹ لائن ورکرز و این جی اوز کے رول کی ستائش

ڈوڈہ //ضلع میں بلیک فنگس کا کوئی مشتبہ کیس برآمد نہیں ہوا ہے، پنچائتی سطح پر کوؤڈ کیئر مراکز قائم کرنے کے لئے سبھی 237 پنچائتوں میں عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے پیر کے روز کوؤڈ 19 سے پیدا صورتحال پر پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 مراکز پر ایک میڈیکل آفیسر تعینات کیا جائے گا اور آنے والے چار دنوں میں ان کو چالو کیا جائے گا۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں قابل اجازت سرگرمیاں صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک جاری رہیں گی۔ٹیکہ کاری کے حوالے سے ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں ٹیکہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ٹیکہ کاری مراکز میں اضافہ کرکے تیزی سے ویکسی نیشن جاری ہے۔بلیک فنگس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں ابھی تک اس قسم کا کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ڈی سی نے کہا کہ کوؤڈ کے اس بحران کے دوران فرنٹ لائن ورکرس، این جی اوز و میڈیا برادری کا رول قابل ستائش ہے۔ڈی سی نے مزید کہا کہ انتظامیہ اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے متحرک ہے۔ 
zaQ