ڈورو میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

اننت ناگ //ڈورو میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔زملگام ڈورو میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب یہاں کھیت میں کام کر رہی ایک خاتون پر ریچھ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کو علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ ماڈل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا۔زخمی خاتون کی پہچان 47سالہ مقصودہ بانو زوجہ عبدالرشید میر کے طور ہوئی ہے۔وائلڈ لائف افسر کا کہنا ہے کہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے محکمہ کی جانب سے علاقہ میں ٹیم روانہ کی گئی ہے۔