جموں //نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پارٹی وفد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جاکرجموں بس اسٹینڈ میں ہوئے گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہو ئے افراد کی عیادت کی اور ہسپتال کی طرف سے انہیں بہم پہنچائی جارہی طبی امداد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے زخمیوں کے علاوہ ڈاکٹر وںسے بھی بات کی اور مریضوں کو اعلیٰ قسم کی طبی سہولیات میسر رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ زخمی ہوئے افراد کے حق میں معقول امداد فراہم کی جائے اور اگر کسی زخمی کو علاج و معالجہ کیلئے باہر بھیجنے کی ضرورت پڑے تو اُن کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے جموں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی چالوں کو ناکام بنائیں۔نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس حملے میں ملوث افرادکو جلد ازجلد بے نقاب کر کے سچائی کو سامنے لائے جبکہ حملے میں زخمی ہوئے افراد کو ریلیف بھی فراہم کی جائے ۔اس دورے کے دوران ڈاکٹر کمال کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر احمد ،محمد فاروق مغل ودیگر ان بھی تھے ۔