سرینگر//معروف معالجہ ڈاکٹرطاہرہ خانم کی اجتماعی فاتحہ خوانی آبائی مقبرہ واقع مگھرمل باغ میں منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف حلقوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران مرحومہ کے ایصال ِ ثواب کیلئے آبائی گھرمیں بھی خصوصی دعائیہ اورقرآن خوانی کی مجالس منعقد ہوئیں۔ طاہرہ خانم اسپتال واقع مگرمل باغ میں طبی ونیم طبی عملہ نے ڈاکٹرطاہرہ خانم کی یادمیں تعزیتی مجلس منعقد کی اور طبی شعبہ میں ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔