نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، کاروبار کا جذبہ پیدا کرنے پر زور
جموں// مرکزی وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔ مرکزی وزیر سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن ( سی ایس آئی آر۔ آئی آئی آئی ایم ) کے زیر اہتمام “چلڈرن سائنس فیسٹیول” کا افتتاح کرنے کے بعد بات کرتے اس خیال کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش میں اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور طلباء کے تیار کردہ مختلف قسم کے سائنس ماڈلز کا مشاہدہ کیا۔ جموں خطہ کے سکولوں کے طلباء نے صحت اور تندرستی، پانی کے تحفظ، فضلہ کے انتظام اور زمین کے بچاؤ جیسے موضوعات کے تحت نعرے بھی لکھے۔ سکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کس طرح ’’جگیاسا ‘‘ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے نئے ہندوستان اور سائنسی کمیونٹی اور اداروں کی سائنسی سماجی ذمہ داری (ایس ایس آر) کے وڑن سے متاثر ہے۔ ’’ جگیاسا ‘‘ ایک طالب علم سے متعلق سائنسدان کنیکٹ پروگرام ہے جسے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر) نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن ( کے وی ایس ) کے تعاون سے نافذ کیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے اس طرح کی رسائی کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے CSIR-IIIM کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں اور نوجوان ذہنوں میں جدت طرازی اور کاروبار کا جذبہ بیدار کرتی ہیں۔ انہوں نے چلڈرن سائنس فیسٹیول کے دوران منعقد کئے گئے مختلف مقابلوں کے جیتنے والوں کو انعامات بھی تقسیم کئے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا سی ایس آئی آر’’ جگیاسا ‘‘ پروگرام کے تحت بچوں کے لیے ہندوستان کی پہلی ورچوئل سائنس لیب کا آغاز کیا گیا، جس نے ملک بھر کے سائنسدانوں کے ساتھ طلباء اور سائنسدانوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ورچوئل لیب کے قیام کا بنیادی مقصد آن لائن انٹرایکٹو میڈیم کی بنیاد پر اسکول کے طلباء کے لیے معیاری تحقیقی نمائش اور اختراعی تدریس فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی سہولت سے کیندریہ ودیالیوں، نوودیا ودیالیوں اور مختلف ریاستوں کے بورڈز کے سرکاری اسکولوں کے طلباء چکو بے حد فائدہ پہنچے گا اور انہیں نوجوانوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔چلڈرن سائنس فیسٹیول میں جموں خطہ کے مختلف اضلاع سے حکومت جموں و کشمیر کے زیر انتظام تقریباً 55 اسکولوں، کیندریہ ودیالیوں، نوودیا ودیالیوں، آرمی پبلک اسکولوں، بھارتیہ ودیا مندر اسکولوں وغیرہ کے 350 سے زائد طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سائنس ماڈلز ، سائنس/کرنٹ افیئرز کوئز مقابلہ، ‘سوچھ بھارت مشن’ پر پوسٹر مقابلہ اور ‘بھارت کے خلائی مشن’ پر نعرہ لکھنے جیسے مقابلے میں حصہ لیا۔ سیوا بھارتی نامی غیرسرکاری تنظیم (این جی او ) معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے طلبا اور بچوں کو مفت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے۔ ان طلباء نے ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ تھیم کے تحت تیار کردہ مختلف مصنوعات کی نمائش کی۔