جموں //ڈائمنڈ ڈانس ائیرو بکس اکیڈمی منیجمنٹ کمیٹی گاندھی نگرکی جانب سے منعقدہ ڈانسنگ ،یوگا و دیگرغیر نصابی کاروائیوںکا سمر کیمپ بدھ کے روز اختتام پذیرہوا۔ڈیڑھ مہینے کے اس کیمپ میںطلاب نے جوش و خروش سے ڈانسنگ ،یوگا ،پینٹنگ و دیگرغیر نصابی کاروائیوں میں شرکت کی۔اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جوگیشور سنگھ جموال، جو کہ خود بھی ایک ڈانسر ہیں ،نے کیمپ کے دوران 50سے زائد بچوں کو تربیت فراہم کی۔بچوں کو یوگا کے ماہرین کی جانب سے پیشہ وارانہ یوگا کی صلاح دی گئی۔طلاب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو چاہیے کہ وہ علیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی کاروائیوں پر بھی دھیان دیں،تاکہ مستقبل کے چلینجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بچے اس کیمپ کے دوران حاصل کئے گئے تجربے کا صیح استعمال کریں گے۔کیمپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے گئے۔ایک سماجی کار کن سوشانت سنگھ راجپوت و دیگر اہم ڈانسروں نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔