کٹھوعہ//ڈائریکٹررورل ڈیولپمنٹ جموں ممتازعلی نے بلاک ہیرانگر،برنوٹی اورمرہین میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائینہ کیا۔بعدازاں آفیسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹردیہی ترقی نے مرکزی معاونت کی سکیموں مثلاً ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی ۔جی اورایس بی ایم کی عمل آوری کے بارے میں صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے آفیسران پرزوردیاکہ کاموں کووقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے اور سکیموں کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے پی ایم اے وائی ،جی ہاﺅسز کی تعمیرمیں تاخیرنہ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران میٹنگ اسے ڈی سکھ پال ،ایکسن آراینڈڈبلیواوردیگریلڈعملے بشمول بی ڈی او،اے ای ای نے شرکت کی۔