عظمی نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹیم نے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میںسکریٹری ٹیکسٹائل، حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کی اور کشمیر کے دستکاری شعبے کو درپیش چیلنجوں اور اس کے احیاء کے لیے جامع حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی ۔میٹنگ کا ایک اہم نتیجہ سکریٹری کی جانب سے سری نگر میں ستمبر-اکتوبر 2025 میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش کی کی یقین دہانی تھی۔وفد نے کشمیر میں بین الاقوامی معیار کے مرکز/مارٹ کے قیام کے لیے ایک جامع تجویز پیش کی۔ یہ مستقل سہولت دستکاری کی نمائشوں، خریدار فروخت کنندگان کی ملاقاتوں اور ثقافتی تبادلوں کے لیے سال بھر کے مقام کے طور پر کام کرے گی، جو ممکنہ طور پر کشمیر کو دستکاری کی تجارت کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل کر دے گی۔