عاصف بٹ
کشتواڑ //چھاترو کے نائد گام علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا اور اس دوران دوسرے روز مسلح جھڑپ کے بعد پیر کی شام ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے کہا کہ اتوار کی شام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کئی وارننگ فائر کئے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کوتلاشی کارروائی کا دائرہ مزید علاقوں تک وسیع کردیا گیاہے، جس کے دوران ڈرونز اور کھوجی کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار و پیر کی درمیانی شب فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تاہم حکام نے اسکے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے کہا کہ پیر کے دورازسیکورٹی فورسز نے براٹیگوڈ کے جنگلاتی علاقے میں ایک خفیہ کمین گاہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کردیا۔پولیس نے کہا کہ یہ ہائیڈ اوٹ دو درختوں کے درمیان کھود کر بنایا گیا تھا جسے فورسز نے تباہ کردیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ مین روڑ سے 6گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد اس علاقے تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کمین گاہ کو تباہ کردیا گیا جہاں سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ، کھانے پینے کاسامان، کمبل، جوتے اور پمفلٹ کے علاوہ کتابیں بر آمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نزدیک آنے کے بععد اس میں موجود ملی ٹینٹ فرار ہوگئے ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ علاقے میں ایک سے زیادہ ملی ٹینٹ گروپ موجود ہیں۔کمین گاہ تباہ کرنے
کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ملی ٹینٹ اسی علاقے میں کہیں چھپے ہوئے ہیں ، جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔