پونچھ//کراس ایل او سی ٹریڈ یونین چکان داباغ پونچھ کا ایک وفد یونین کے صدر عبدالرزاق خاکی اور جنرل سیکرٹری کرشن سنگھ اول کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ سے ان کے دفتر میں ملاقی ہوا۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا پونچھ میں تعیناتی پرخیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران تاجروں نے چکاں دا باغ کے راستے ہونے والی تجارت کو بہال کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے متعدد تاجر اس تجارت کے بند ہونے سے بے روزگار ہو گئے ہیںجبکہ اس تجارت سینکڑوں مزدور، ٹرک ڈرائیور،کنڈیکٹر اور دیگر افراد بھی تجارت بند ہونے سے بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے چودہ سال پہلے پونچھ کے لوگوں کی بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے اور ہندوپاک تعلقات بہتر بنانے کے سلسلہ اس تجارت کا آغاز کیا تھا جو قریب دو سال پہلے ناخوشگوار واقعات کے بعد بند ہو گیا تھا تاہم اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتے بہتر ہو چکے ہیں لہذا اس تجارت کو واپس بحال کرکے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دئے جائیں۔ وفد میں گرجیت سنگھ اور دیگر یونین کے کارکنان و تاجر موجود تھے، جنکو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ نے یقین دیالا کہ وہ اس معاملہ میں اعلی حکام سے بات کریں گے جس کے بعد کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔