چنڈک ڈینگلہ سڑک پر بچھائی گئی تارکول چند ہی روز میں اکھڑ گئی

پونچھ//ضلع پونچھ کے چنڈک تا ٹنگلہ ڈینگلہ سڑک  جو کہ نباڑ اسکیم کے تحت بنائی گئی ہے پر نومبر2020 میں بچھائی گئی تارکول چند ماہ میں ہی اکھڑ گئی ہے۔سرکار کی جانب سے تارکول بچھانے والون کی زمہ داری ہوتی ہے کہ وہ پانچ سال تک اس سڑک کی دیکھ ریکھ کریں لیکن اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ سرخ کی خستہ حالی کی وجہ سے عوان کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی عوام نے انتظامیہ سے انکوائری کی مانگ کی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئیپنچایت ممبر محمد کبیر نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ نومبر 2020  میں سڑک  پر بچھائی گئی تارکول چند ہی دنوں میں اکھڑ گئی اور کسی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔سڑک پر بچھائی گئی تارکول چند ہی دنوں میں کیوں اکھڑ گئی اس کی  انکوائری کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا حکومت کے خزانوں سے کروڑوں کی رقم خرد برد کی جاتی ہے کوئی پوچھتا ہی نہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ جلد از جلد اس تارکول کی ناقص حالت پر انکوائری کمیٹی بٹھائی جائے اور  چنڈک تا ٹنگلہ ڈینگلہ سڑک پر دوبارہ تارکول بچھائی جائے تاکہ لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے نجات حاصل ہو۔